بالی ووڈ اداکارہ نیتو چندرانے ایک کاروباری شخص کی طرف سے ماہانہ تنخواہ پر بیوی بننے کی پیشکش کا انکشاف کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق نیتو چندرا نے بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار ایک بڑے کاروباری شخص نے انہیں 25لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 65لاکھ 56ہزار پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ پر ’بیوی‘ بننے کی پیشکش کی تھی۔تاہم میں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
انٹرویو میں 38سالہ نیتو چندرا نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اپنے کیریئر میں ناکامی کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی رہیں اور کئی مواقع پر خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔ نیتو نے کہا کہ ”مجھے اس طرح کے خیالات آتے تھے کہ کیا مجھے اپنا دم گھونٹ کر مر جانا چاہیے؟ کیا لوگوں کے جانے کے بعد ہی ان کے کام کو پہچانا جائے گا؟ جو سشانت نے قدم اٹھایا، کتنے سارے لوگ ویسا ہی سوچتے ہیں۔“
0 تبصرے