ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی کیساتھ تصویر وائرل ہوگئی

 

شوبزشخصیات کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ۔ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ میرب علی کی ایک پرانی تصویر وائرل ہو رہی ہے ۔ تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح حیرانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر اور  عاصم اظہر اپنے  تعلقات کی وجہ سوشل میڈیا پر ایک عرصے تک توجہ کا مرکز بنے رہے، اداکارہ گلوکار کے ہر میوزک کنسرٹ پر ان کے ہمراہ وہاں موجود ہوتی تھی مداحوں کا خیال تھا کہ دونوں جلد ہی کوئی خوشخبری سنائیں گے  لیکن ایسا نہیں ہوا اور دونوں نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اپنے راستے خاموشی سے الگ کر لیے جس کے بعد گلوکار کی منگنی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کے ساتھ ہو گئی۔

اب سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر توجہ کا مرکز بنی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ میرب علی ایک ساتھ عاصم اظہر کے کانسرٹ میں موجود ہیں اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف حسنین سید لکھتے ہیں کہ ” یاد ماضی عذاب ہیں“۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے