"میرے پاس تم ہو" کی اداکارہ مہر بانو کی بولڈ رقص ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دی

 

نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کی اداکارہ مہر بانو  ان دنوں اپنے رقص کی ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

28سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رقص کر رہی ہے۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے  لکھا کہ ”مجھے انسٹاگرام پر ریل اپ لوڈ کرنے کا کوئی خاص اندازہ نہیں  لیکن یہ ویڈیو میں نے اپنی ساس کے لیے بنائی ہے جنہوں نے یہ شرٹ میرے لیے بنائی، ان کا پیار جتانے کا یہ طریقہ بہت اچھا ہے“۔

ویڈیو سامنے آئی تو   سوشل میڈیا صارفین نے اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہا ر کیا۔ایک سوشل میڈیا صارف عمران نےسوال اٹھایا  کہ ” کیا یہ ایک پاکستانی اداکارہ ہیں“۔

ایک صارف نے تو اداکارہ کو" سستی نورا فتیحی" بھی قراردیدیا۔

Source


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے