” مرد اہلکارمیر ی ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے “شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیا

 

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے اہلکاروں پر والدہ کو تشدد کانشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے کہاہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میر ماں کو مارا اور پیٹا، وہ میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے ، صرف مجھے یہ بتایا گیاہے کہ گرفتارکرنے والے اینٹری کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ خاندان کو بتائے بغیر گرفتار کیا گیا ،یہ گرفتاری نہیں  اغوا ہے میری والدہ کو اغوا کیا گیا ہے ،یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو ٰمیں ان کے پیچھے تک  آوں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے