
پاکستان تحریک انصا ف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار کی حدود میں ان کی رہائشگاہ کے قریب سے حراست میں لے لیا گیاہے جس پر سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے میدان میں آتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیاہے ، ان کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کارکنوں تھانے کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
اس صورتحال میں سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی میدان میں آتے ہوئے پیغام جاری کیا اور کہا کہ ”گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری کی بھی تیاری تھی۔ شیریں مزاری کے بعدپی ٹی آئی کی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ عمران خان تاحال پشاور میں موجود ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ اپنی اہم لیڈر کی گرفتاری کے بعد کیا عمران خان فوراً اسلام آباد پہنچتے ہیں اور اپنے گرفتار رہنماو¿ں کیساتھ کھڑے ہو کر لڑتے ہیں۔“
0 تبصرے