مندر جاتے ہوئے "عاشق بنایا آپ نے" گرل تنوشری دتا کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے

 

 بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا گاڑی  کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ مندر جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مندر میں حاضری اور حادثے کے موقع کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق حادثے میں وہ محفوظ رہیں اور کوئی فریکچر نہیں ہوا البتہ انہیں کچھ ٹانکے لگے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ تنوشری دتا نے فلم "عاشق بنایا آپ نے" سے شہرت حاصل کی تھی، انہوں نے کچھ عرصہ بالی ووڈ میں کام کیا اور پھر اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے فلم نگری میں واپسی کی کوششیں کر رہی ہیں تاہم ابھی تک ان کی یہ کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوسکیں۔

Source Link


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے