”عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے “شیریں مزاری کی گرفتاری پر شیخ رشید کا موقف بھی سامنے آ گیا

 

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے، عمران خان بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں نیا آئی جی لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کر دیئے گئے، انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی ہیں، ایس ایچ او لگا دیئے ہیں۔

زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

Source


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے