طلاق کے بعد بل گیٹس نے سابق اہلیہ سے دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

 

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا خواہش کا اظہار کیا ہے، بل گیٹس اور میلنڈا نے گزشتہ سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 27 سالہ شادی کے بعد علیحدہ ہورہے ہیں۔

دی سنڈے ٹائمز کے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی.بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا۔ جی ہاں! میں اسی بارے میں بات کر رہا ہوں کہ کیا میں میلنڈا سے دوبارہ شادی کروں گا؟۔ مستقبل کے حوالے سے میری کوئی پلاننگ تو نہیں لیکن اگر شادی ہوئی تو میلنڈا کا انتخاب کروں گا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں میلنڈا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے