مرد پہلی ملاقات میں کون سا کام نہ کریں تو لڑکیاں بد دل ہو جاتیں خوبصورت لڑکی نےتمام مردوں کو مشورہ دےدیا

 

مرد پہلی ملاقات میں کون سا کام نہ کریں تو خواتین ان سے بد دل ہو جاتی ہیں؟ معروف خاتون ریڈیو میزبان جینا ہاکنگ نے اپنے شو میں گزشتہ دنوں اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جینا ہاکنگ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک شو میں کہا ہے۔

کہ جو مرد پہلی ملاقات پر کھانے کا بل خود ادا نہ کریں اور خواہش کریں کہ خواتین پورا یا اپنے حصے کا بل ادا کریں، ایسے مردوں کے ساتھ خواتین دوسری بار ملاقات کے لیے کم ہی آمادہ ہوتی ہیں کیونکہ پہلی ملاقات پر ہی مرد کا یہ رویہ انہیں بددل کر دیتا ہے۔ اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے 36سالہ جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ”میں ایک مرد کو پسند بھی کرتی تھی لیکن جب اس سے میری پہلی ’ڈیٹ‘ ہوئی تو کھانے کے اختتام پر جب بل آیا تو اس نے میرے پرس کی طرف دیکھنا شروع کر دیا اور تب تک اپنا کارڈ نہیں نکالا جب تک میں نے اپنا کارڈ بل ٹرے پر نہیں رکھ دیا۔اس کے اس روئیے پر میں نے وہیں فیصلہ کر لیا کہ میں اس آدمی سے دوسری بار نہیں ملوں گی، کیونکہ میں ایسے مرد کے ساتھ تعلق نہیں رکھ سکتی جو ہمہ وقت اپنے پیسے کی فکر میں رہتا ہو۔“ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے