یوکرین روس تنازعہ، امریکہ نے اپنی فوج میدان میں اتار دی

 

 روس اور یوکرین کے تنازعے کے تناظر میں امریکہ نے اپنے فوجیوں کا پہلا دستہ رومانیہ میں بھیج دیا۔ 

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکہ نے روس اور یوکرین کی ممکنہ جنگ کے نتائج سے مشرقی یورپ کو محفوظ کرنے کیلئے تین ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فوجی رومانیہ اور پولینڈ میں تعینات کیے جائیں گے۔  پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی میں تعینات اپنے حملہ آور سکواڈ رن کے ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ میں تعینات کرے گا۔

رومانیہ کے وزیر دفاع کے مطابق ابتدائی طور پر امریکہ کے 100 فوجیوں کا دستہ رومانیہ پہنچ گیا ہے جو لاجسٹکس کے معاملات دیکھ رہا ہے۔  باقی امریکی فوجی بھی جلد ہی رومانیہ میں پہنچ جائیں گے۔ نیا دستہ پہنچنے کے بعد رومانیہ میں امریکی فوجیوں کی تعداد 900 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ رومانیہ میں 140 اطالوی اور 250 پولش فوجی بھی موجود ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے