سوشل میڈیا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ دیے، ایک بہن کی نازیبا تصاویر سامنے آنے پر دو بہنوں کو طلاق ہوگئی جبکہ ایک خاتون کے بیٹے نے اپنی ماں کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ثاقب نامی شخص نے فیس بک پر ڈسکہ کی رہائشی خاتون سے دوستی کی،اس دوران دونوں میں نازیبا ویڈیو اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگااور پھر نازیبا ویڈیوزسے ثاقب اسے بلیک میل کرکے رقم بٹورتا رہا۔جب ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون کی جانب سے مزید رقم دینے سے انکار کیا گیا تو ملزم نے نازیبا ویڈیوز خاتون کے گھر والوں کو بھیج دیں جس پر خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی جبکہ دوسری طرف خاتون کی چھوٹی بہن کے شوہر نے بھی اس کی بڑی بہن کی ویڈیو دیکھنے کےبعد اسے طلاق دے دی۔ دوسری جانب بیٹے نے طلاق یافتہ ماں کو گولیاں مار دیں جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔
0 تبصرے