آٹھ بیویوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزارنے والے شخص کی دلچسپ کہانی

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنی اپنی قسمت اور نصیب کی بات ہے کسی کی قسمت میں  ایک بیوی بھی نہیں ہوتی اور کسی کو آٹھ آٹھ  بیویاں مل جاتی ہیں آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی لو اسٹوری سنانے جا رہے ہیں جو ایک خوش قسمت انسان کی ہے۔“آٹھویں بیوی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب 4 بیویوں کے ساتھ چھٹی منانے گیا ہوا تھا”۔

یہ الفاظ ہیں تھائی لینڈ میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں خوش و خرم زندگی گزارنے والے اونگ دام سوروت کے۔ بیویوں سے ملاقات کی دلچسپ کہانی اونگ نے ایک یوٹیوب چینل پر اپنی بیویوں سے ملاقات کی دلچسپ کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی سے ان کی ملاقات ایک دوست کی شادی کے موقع پر ہوئی جس کے بعد انہوں نے شادی کی پیشکش کی جسے فوراً قبول کرلیا گیا اس کے بعد ان کی دوسری بیگم سے ملاقات ایک مارکیٹ میں ہوئی جبکہ تیسری بیوی اے ملاقات ایک اسپتال میں ہوئی ۔سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اس کے بعد سوشل میڈیا کی بدولت اونگ اپنی چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیوی سے ملے۔ ساتویں بیگم انھیں ایک مندر میں جبکہ آٹھویں زوجہ اس وقت ملیں جب وہ اپنی 4 بیویوں کے ساتھ چھٹی منانے گئے تھے۔ بیویاں اپنا رزق خود کماتی ہیں اونگ کا کہنا ہے کہ 8 بیویاں دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید وہ کوئی رئیس شخص ہیں جبکہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں۔ ان کی بیویاں ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزیں اور کھانا بیچ کر اپنا رزق بھی خود کماتی ہیں اور اپنی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اونگ کی تمام بیویوں کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر دنیا کے سب سے ہمدرد اور نیک دل انسان ہیں۔

Source Link


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے