پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ کی ایک طالبہ نے ڈائریکٹر اور ہاسٹل وارڈن پر ہراسانی اور تشدد کا الزام عائد کردیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم بی بی ایس پانچویں سال کی طالبہ پروین بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ راجپوت انہیں گزشتہ چار سال سے ہراساں کر رہا ہے، اسے بات نہ ماننے پر تنگ کیا جاتا رہا ہے، آج ہاسٹل وارڈن فرین عاتکہ نے کمرہ بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبانے کی بھی کوشش کی۔
طالبہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں ہاؤس جاب کر رہی ہے اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے۔ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبات محفوظ نہیں ہیں انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔ ہاسٹل واڑڈن نے مجھے بہت مارا اور گلا دبانے کی کوشش کی، میں چیخ و پکار کرتے ہوئے باہر بھاگی تو میرا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔
0 تبصرے