نرینہ اولاد کی خواہش مند خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعہ میں پولیس نے متاثرہ خاتون کا سراغ لگا لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سے رابطہ ہوچکا ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر شہر سے باہر ہے، اسے پشاور بلا لیا ہے۔
ہسپتال کی رسید میں متاثرہ خاتون کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بچوں کی عمریں بالترتیب نو سال، تین سال اور دو سال ہیں۔ خاتون ہسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کی شفاف انکوائری ہورہی ہے کل تک اہم پیشرفت متوقع ہے۔
واضح رہےکہ پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی۔
0 تبصرے