ایئر ہوسٹسز کو کوئی مرد مسافر پرکشش لگے تو ایک دوسری کو کیسے بتاتی ہیں؟ پراسرار سوال کا دلچسپ جواب مل گیا

 

فضائی سفر کے دوران ایئرہوسٹسز کو اگر کوئی مسافر بہت پرکشش لگے تو وہ کیسے ایک دوسری کو بتاتی ہیں؟ ایملی ویٹکوپ نامی ایک ایئرہوسٹس نے اس سوال کا دلچسپ جواب دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائنز سے وابستہ اس ایئرہوسٹس نے بتایاہے کہ ”ایک عرصے تک ایئرہوسٹسز کے درمیان ’ہاٹ کافی‘ بطور کوڈ ورڈ کے استعمال ہوتا رہا ہے، جس کے ذریعے وہ ایک دوسری کو پرکشش مسافر کے بارے میں بتاتی تھیں۔“

ایملی نے بتایا کہ ”جب کوئی ایئرہوسٹس کسی جاذب نظر مسافر کو دیکھتی اور وہ اسے پسند آ جاتا تو وہ اپنی ساتھی ایئرہوسٹس کو اس مسافر کی سیٹ کے نمبر کے ساتھ بتاتی کہ اسے ہاٹ کافی مل گئی۔ مثال کے طور پر وہ بتاتی کہ ’مجھے تھری بی پر ہاٹ کافی مل گئی۔“

ایک اور ایئرہوسٹس نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جب ایئرہوسٹسز کو کوئی مسافر پسند آ جاتا ہے تووہ گاہے ’چیئریو گیم‘ کھیلتی ہیں۔یہ گیم اس وقت کھیلا جاتا ہے جب جہاز لینڈ کرتا ہے اور مسافر اتر رہے ہوتے ہیں۔ا س وقت جس ایئرہوسٹس کو وہ مسافر اچھا لگتا ہے اسے اس مسافر کو الوداع کہنا ہوتا ہے اور اس دوران چہرہ سپاٹ رکھنا ہوتا ہے۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہو جائے تو وہ گیم جیت جاتی ہے لیکن اگر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آ جائے یا کوئی اور تاثر ابھر آئے تو دوسری ایئرہوسٹس گیم جیت جاتی ہے۔“

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے