ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے شہرت پانے اور گوکچے خاتون کا کردار اداکرنیوالی ترک اداکارہ اور ان کے گلوکار شوہر سنان اکسل نے علیحدگی کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا، شوہر نے موقف اپنایا کہ ازدواجی زندگی کے لیے بنیاد ہل چکی ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ سال فروری میں دوسری شادی کی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پہلی شادی دسمبر 2018ء میں ایمسٹرڈیم میں کی تھی جس کے 9 ماہ بعد 2019ء میں ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔ گزشتہ سال 22 فروری کو اداکارہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ اور سنان نے دوبارہ شادی کرلی۔شادی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا کہ " مسٹر اور مسز اکسل"۔
اب ایک بار پھر دونوں کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے اور ایک بار پھر علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا جبکہ اداکارہ نے اپنا سر نیم بھی بدل لیا ۔
0 تبصرے