اغواء کے بعد خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ایئر پورٹ سے گرفتار

 

گوجرانوالہ میں اغوا کے بعد خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ وزیرآباد کے علاقے میں پیش آیا تھا اور گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے جس نے رکشے سے اتار کر خاتون کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور زیادتی کا نشانہ بناکر سڑک پر پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے دبئی فرار ہورہا تھا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے