حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی اداکارہ حبا بخاری اپنے شوہر آریز احمد کے ساتھ ہنی مون پر سری لنکا میں موجود ہیں جہاں سے ان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہنی مون پر موجود جوڑا اپنے اس خوبصورت سفر کی یادوں کو تصاویر کے ذریعے محفوظ کر رہے ہیں اور انھیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کر رہے ہیں، ان تصاویر میں دونوں بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔
ایک تصویر میں اداکارہ نے ساڑھی پہنی ہوئی ہے، ان کے ساتھ آریز احمد بھی کھڑے ہے ۔ دونوں ایک دوسرے کی طرف پیار بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ”تم ہو تو ہے، سپنوں کے جیسا ایک حسین جہان“۔
ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کیکیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ”مجھے ساڑھی بہت پسند ہے،ساڑھی کے لیے پیار“۔
یاد رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی حال ہی میں شادی ہوئی ہیں اور اب وہ دونوں اپنے ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے ہوئے ہیں۔
0 تبصرے