جناح ہسپتال میں باپ کی تیمارداری کیلئے آئی بیٹی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا دیا گیا

لاہور کے جناح ہسپتال میں مریض کے ساتھ آئی لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کا باپ علیل تھا اور اسے جناح ہسپتال علاج کی غرض سے لایا گیا تھا۔ لڑکی باپ کی تیمارداری کے لیے اس کے ساتھ ہسپتال میں تھیں جہاں ذیشان نامی بدقماش نے اسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کی شکایت پر گارڈن ٹاﺅن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جناح ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو خواتین ورکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس ملزم کے قبضے سے 50سے زائد قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کی جا چکی ہیں اور تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے