چاند پر چلانے کیلئے لینڈ کروزر کی تیاری شروع، دلچسپ تفصیلات آگئیں

جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا نے چاند کے لیے لینڈ کروزر تیار کرنی شروع کر دی۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس گاڑی کو ’لونر کروزر‘ کا نام دیا گیا ہے جو ٹویوٹا کمپنی جاپان کی خلائی تحقیقاتی ایجنسی کے اشتراک سے تیار کر رہی ہے۔ گاڑی کا یہ نام زمین پر دوڑنے والی ٹویوٹا لینڈ کروزر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جاپان کی سپیس ایجنسی نے یہ منصوبہ 2040ءتک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ چاند پر انسان کے قیام کے دوران یہ ’لونر کروزر‘ گاڑی چاند کی سطح پر نقل و حرکت کے لیے استعمال کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق لونر کروزر رواں دہائی کے آخر میں لانچ کی جائے گی۔ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن میں لونر کروزر پراجیکٹ کے سربراہ تاکاﺅ ساتو کاکہنا ہے کہ ”لونرکروزر اس سوچ کے ساتھ تیار کی جا رہی ہے کہ لوگ چاند کی سطح پر اس گاڑی کے اندر رہتے ہوئے ہی بحفاظت تمام کام کر سکیں، کھا، پی اور سو سکیں اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔ “ تاکاﺅ کا کہنا تھا کہ ”خلاءمیں جا کر ہم شاید ایسی جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشنز اور دیگر ٹیکنالوجی تیار کر سکیں جو زمین پر بھی انسانی زندگی کو بہتر بنا سکے۔“

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے