بختاور بھٹو نے اپنے شوہر کو پھولوں کے بجائے ایسی چیز سے بنا گلدستہ بھیج دیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

 سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر سے اظہار محبت کے لیے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے انہیں ’جرابوں‘ کا گلدستہ تحفے میں بھیج دیا۔ 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ،اس موقع پر بختاور نے اپنے شوہرکو پھولوں کے بجائے جرابوں کا دستہ پیش کیا، جسے شوہر نے خوشی خوشی قبول کیا اور اسے ’جرابوں کا گلدستہ‘ قرار دیا۔ساتھ ہی انہوں نے بیگم کا شکریہ بھی ادا کیا اور انسٹاگرام سٹوری پر تصویر شیئر کردی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے