ایران میں ایک شخص کو اپنی 17 سالہ بیوی کا سر قلم کرنے اور سڑکوں پر گھمانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایران کی نیوز ایجنسی ’ایلنا‘نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر بھائی کے ساتھ مل کر اپنی 17 سالہ بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے۔پولیس نے واقعے کے 4 گھنٹے بعد ملزم اور اس کے بھائی کو اہواز شہر سے گرفتار کرلیا، دونوں نے پولیس کے سامنے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف بھی کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ایران کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی تھی، جس میں ایک شخص کو سڑک پر چلتے دیکھا گیا تھا، جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا سر بھی موجود تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کو دسیوں ہزار لوگوں نے دیکھا، جس میں نوجوان ایک ہاتھ میں بڑا چاقو اور دوسرے ہاتھ میں لمبے بالوں والا کٹا ہوا سر پکڑا ہوا ہے۔
0 تبصرے